حیدرآباد 29۔دسمبر (اعتماد نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ظہیر آباد میں نئے تعلیمی سال 2014-15ء سے لڑکیوں کے لئے نئے گورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپال سکریٹری اجئے مشرا نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی تجویز کو محکمہ فینانس
نے منظوری دے دی ہے اور ضلع میدک کے ظہیر آباد میں لڑکیوں کے لئے نیا ڈگری کالج نئے تعلیمی سال سے کام کرنا شروع کردے گا ۔ کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری احکامات کے مطابق لڑکیوں کے نئے ڈگری کالج کے قیام کے لئے اقدامات کریں ۔ ظہیر آباد کے عوام نے اس ڈگری کالج کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا ۔